مرکزی شوریٰ کے حکم پرلاہور میں احتجاج پُرامن دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مرکزی شوریٰ کے حکم پرلاہور میں احتجاج پُرامن دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کالعدم  تحریک لبیک نے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دیدیا

لاہور:کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے حکومت پاکستان کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگران کے ساتھ اپریل میں کیا جانا والا معاہدہ پورا نہ کیا گیا تو جمعرات کی شام آئندہ کا لائحہ عمل دے دیا جائے گا۔

کالعدم  تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ان کا احتجاج مرکزی شوریٰ کے حکم پر پُرامن دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

احتجاجی دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے سے بار بار روگردانی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین دن میں معاہدے پرعملدرآمد کا کہا گیا تھا جبکہ اب 6 ماہ گزرگئے لیکن معاہدے کی ایک شق پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا لاہور میں پندرہ روز سے فٹ پاتھس پرپرامن احتجاج جاری ہے لیکن کسی نے ان کی ایک بھی نہیں سنی۔ تحریک کی مجلس شوری کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند کیے بغیراحتجاج کرکے بھی دیکھ لیا۔

کالعدم جماعت تحریک لبیک کی جانب سے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اگر معاہدہ پر من و عن عملدرآمد نہ ہوا تو21 اکتوبر شام 5 بجے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔