نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

مہنگائی کے مارے کراچی کے شہریوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد:کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے باسیوں کے لیے ایک مزید بری خبر ہے، کہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر3 نومبرکو سماعت کرے گا،اوراگر یہ درخواست منظورکرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔