سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اورپل بلاک کر دیے۔فائل فوٹو
سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اورپل بلاک کر دیے۔فائل فوٹو

سوڈان کے وزیراعظم کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا

خرطوم:سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا ، عرب میڈیا کے مطابق وزیر صنعت ، وزیر اطلاعت اور وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر بھی گرفتار رہنمائوں میں شامل ہیں ۔

سوڈان کے حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے جہاں فوج نے وزیر اعظم کو ان کے گھر میں ہی نظر بند کر دیا ، ترجمان خود مختار کونسل ، گورنر خرطوم کو بھی گرفتارکرلیا گیا جبکہ سوڈان میں مواصلات کی رسائی محدود کر دی گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اورپل بلاک کر دیے ہیں،عوام کی نکل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خرطوم ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔سوڈان میں جمہوریت پسند  گروپ نے ہڑتال  اور سول نافرمانی کا اعلان کردیا۔