عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبرکے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی۔فائل فوٹو
عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبرکے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی۔فائل فوٹو

سردار عبد الرحمان کھیتران نےعدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نےعدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔

عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبرکے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی، جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پرآج رائے شماری ہونا تھی۔

خیال رہے کہ جام کمال خان عالیانی 18 اگست 2018 کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے ، وہ بلوچستان کے16ویں منتخب جبکہ مجموعی طور پر 23ویں وزیراعلیٰ تھے ،وہ تین سال دو ماہ اور چھ دن وزیراعلیٰ بلوچستان رہے ۔