قدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔فائل فوٹو
قدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔فائل فوٹو

عبدالقدوس بزنجو اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں نے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد وہ اسپیکرکے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئے،اب وہ صوبے میں حکمراں جماعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو اسپیکر صوبائی اسمبلی کے منصب سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کا بھجوا دیا، اس طرح میر جان محمد جمالی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کرایا جائے گا۔

سردارعبدالرحمان کھیتران نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے امیدوارکے لیے قدوس بزنجو کے نام پراتفاق ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قدوس بزنجو سپیکرکے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔