کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالرکے اضافے سے 1802ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600روپے اور515روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 127800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 109568روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1500روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1470روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1260.28روپے پر مستحکم رہی۔