دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیزنے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا،جنوبہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر6رنز بنا لیے، آندرے رسل کی ایک خوبصورت تھرو پرٹیمبا رن آئوٹ ہوگئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا 19 واں میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنرزنے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔
کیریبئینزنے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے،ایون لوئس سب سے زیادہ 56رنز بناسکے جبکہ کپتان کیرون پولارڈ 26رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔پروٹیز کے کیشو مہاراج اور پریٹوریس نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے میک کوائے کی جگہ ہائیڈن والش کو شامل کر لیا۔ جبکہ جنوبی افریقہ سے ڈی کوک کی بجائے ریزا ہینڈرکس کو شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹ سے اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔