اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ اور جسٹس قاضی فائزعیسی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فاِئز عیسی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ جب کہ قاضی فائزعیسی کی شکایات پو ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائزعیسی کے اسکاڈ میں رکاوٹ ڈالی اورغصے میں مغلظات بھی بکیں، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائزعیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کردی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔