سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو بارودی مواد سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو بارودی مواد سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔فائل فوٹو

مہلت ختم ۔ انتظامیہ نے نسلہ ٹاورکو تحویل میں نہیں لیا

کراچی:مقامی انتظامیہ نے نسلہ ٹاورکو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تاحال اپنی تحویل میں نہیں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی مقامی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کے مکینوں کو گزشتہ روز تک اپنے اپنے گھر خالی کرانے کی مہلت دی تھی تاہم عمارت میں اب بھی کچھ خاندان رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جب کہ رہائشی ، بلڈرزکی نمائندہ تنظیم آباد کے نمائندوں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو بارودی مواد سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے تحت ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں گے اور مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی مالک کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں گے۔