وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کی آؤٹ لُک جاری کر دی جس میں کہا گیا ہےکہ ڈالرکے ریٹ اور موسمیاتی عوامل کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ عوام کو منتقل نہیں کیا، عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مزید نہ لگے تو سالانہ مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 11 فیصد بڑھ کر 462 ارب روپے ہو گیاہے۔