چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیمرا نے بول نیوزکا ڈبہ گول کردیا

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوزکا ڈبہ گول کردیا، نشریات پر پابندی لگا دی۔

نیوز چینل سے وابستہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ بول کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کی تصویر بھی شیئرکی گئی ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیمرا کی جانب سے یہ قدم پابندی کے باوجود بول نیوز کی طرف سے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔