اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر دفاخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کریں گے، حکومت کی رٹ ہر صورت میں بحال رکھی جائے گی ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا ، وزیراعظم آفس اجلاس کا اعلامیہ جاری کرے گا، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ، میں اورنور الحق قادری مذاکرات کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں نیول چیف ، ائیر چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔