اسلام آباد:اسٹئیرنگ کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیرعلی محمد خان کے مطابق کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراوراسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان نے بتایا کہ اسٹئیرنگ کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس لاہور میں ہو گا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کرحل میں کوشاں ہے، اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیےمعاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
2nd meeting of the Steering Committee to be held in Lahore today, inshaALLAH @PTIofficial Gov. under the leader of PM @ImranKhanPTI is fully committed to implement the agreement in letter & spirit for the peace, tranquility, stability & prosperity of Pakistan. https://t.co/IKmPlqCu9l
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) November 1, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں اور تشدد کو روکنے اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر معاہدوں پر عملدر آمد کے لیے فریقین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس پرعمل درآمد کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی سربراہی علی محمد خان کر رہے ہیں، اور دیگر ارکان میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب کمیٹی جب کہ مفتی غلام غوث بغدادی، انجینیئر حفیظ اللہ قلبی اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔