اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں ،معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلیے آئینی ترمیم کرنا ہوگی جس کیلیے ہماری پاس دو تہائی اکثریت نہیں ، یہی بات آئی ایم ایف کو سمجھانی ہے ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی انٹرنیشنل ایشو ہے ، اشیاء کی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ۔ ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعدمزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے ، دشمن ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی ۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، اشیا کی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں، کسٹم کے جدید طریقہ کار سے تجارت کو شفاف بنایا جائے گا، سنگل ونڈو سے منی لانڈرنگ کے خاتمے میں بڑی مدد ہو گی ، حکومت کاروبار کرنے والوں کیلیے آسانیاں کر رہی ہے ۔