اسلام آباد: مرے کو مارے سو درے کے مصداق مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 13 روپے 20 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 216 روپے 90 پیسے فی کلو ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے 8 پیسے اضافہ ہوا ہے ۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔