ہنگو:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ہنگو کی تحصیل ٹل میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ کی تحصیل ٹل ہنگو اوراس کے مضافات میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن سے واپسی پر ٹیم ٹل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی ، سی ٹی ڈی کی ٹیم نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔