اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپربرانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے اور تیل کے فی کلو پیکٹ پر33 روپے کا اضافہ کردیا ۔
جاری کردہ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 354 روپے والا فی کلوبرانڈڈ گھی کا پیکٹ 392 روپے میں دستیاب ہوگا، اسی طرح تیل کے فی کلو پیکٹ کی قیمت 33 روپے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد برانڈڈ آئل کی فی کلوقیمت 355 سے بڑھا کر388 کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلو والے برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت میں187 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، اور پانچ کلو والے گھی کی قیمت 1795 سے بڑھا کر1982 روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے صرف 17 روز قبل ہی 15 اکتوبر کو مختلف برانڈزکے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔