کراچی ;ملیرکے علاقے میمن گوٹھ میں با اثر افراد کے تشدد سے قتل کیے گئے نوجوان ناظم جوکھیو کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پراحتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ذمے داروں کوگرفتارکیا جائے۔ لواحقین کا کہناہےکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے رکھاہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا کوئی نمائندہ اب تک ہم سے بات کرنے کے لیے نہیں پہنچا ،جب تک انصاف نہیں ملے گا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔نیشنل ہائی وے پر مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضع رہے پولیس کے مطابق جھگڑےکےدوران لاٹھی اورگھونسوں سے جوان کی ہلاکت ہوئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35سالہ ناظم کےنام سےہوئی۔