لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 افراد کی رہائی اور90افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔
کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیرقانون راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کالعدم جماعت اورحکومت کےمعاہدے سے متعلق امورپر بحث کی گئی۔
اجلاس میں کالعدم جماعت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کالعدم جماعت کے مزید100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
کالعدم جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔7اے ٹی اے کے تحت درج 4مقدمات سے نام خارج کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب رائو سرداراوردیگر شریک ہوئے۔