دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے  جاتے ہیں ۔فائل فوٹو
دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے  جاتے ہیں ۔فائل فوٹو

خدا کا واسطہ! الیکشن لڑنے دیں۔جمشید اقبال چیمہ

لاہور۔این اے 133 ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سے درخواست کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تکنیکی بنیادوں پرالیکشن سے باہر نہ کریں، شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز سے درخواست کر لیتے ہیں، مسلم لیگ ن کو چاہیے ہمیں اجازت دے دیں، تکنینکی بنیادوں پرباہر نہ کریں، یہ مفاہمت کا پرچار کرنے والے ہیں ،مفاہمت کی پہلی اینٹ یہاں سے رکھ لیں۔

ید رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز ملک انتقال کرگئے تھے جس کے بعد خالی ہونے والی سیٹ کے لیے ضمنی الیکشن ہونا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جمشید اقبال چیمہ کو الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے پرویز ملک کی خالی ہونے والی سیٹ پر ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کو امیدوار چنا ہےاور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اسلم گل الیکشن لڑ رہے ہیں۔