پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو
پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو

کچھ چورحکومتی بنچوں پر بھی بیٹھے ہیں۔خواجہ آصف

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ حکومت ملک کا وجود خطرے میں ڈال رہی ہے،ملکی حالات پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہوں گے ۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب پس رہا ہے ،مہنگائی بڑھ رہی ہے ،ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہوچکاہے،آج پٹرول کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ،حکومت کو عوام کے مفادات عزیز نہیں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کی جائے،یہ ہمیں ڈاکو کہتے ہیں،کیاہمارے دور میں قیمتیں اتنی بڑھی تھیں ، حکومت خفیہ معاہدہ کرتی ہے جس کا کسی کو کوئی پتہ نہیں،معاہدہ ایوان میں پیش کیا جائے، خفیہ معاہدے سے حکومت کے پلے کیا رہ گیا ۔بتایا جائے کہ احتجاج کے دوران کتنے لوگ مارے گئے،راستے اور روڈ بند ہونے سے کتنا نقسان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں چورکہتی ہے،کچھ چورحکومتی بنچوں پر بھی بیٹھے ہیں،ان سے کون حساب لے گا۔قومی اسمبلی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اورشورشرابہ کیا، رانا تنویر کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے کورم ککی گنتی کا حکم دے دیا۔