پیٹرول بم گرانے کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا

 

پیٹرول بم گرانے کے بعد عوام کو بجلی کا بھی جھٹکا لگا دیا گیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو گئی۔300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ 700 اور زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے مقرر کر دی گئی ۔

نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے ۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے ـ