پولیس کی کارروائی۔ کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں خفیہ اطلاعات پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد شیر شاہ کے پراچہ قبرستان میں چھپے بیٹھے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کی گئیں۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

گرفتار مبینہ دہشگردوں میں ریان عرف ریو اور افضل بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر کی شناخت شمیم خان عرف فیصل عرف شاہ حسین اور مزمل زیب عرف نذر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے۔ ملزم اس سے قبل سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد قبرستان میں چھپے ہوئے تھے، دہشت گردوں سے 3 پستول ، منشیات اور موٹر سایئکل سمیت دیگر حساس آلات بھی برآمد ہوئے۔