لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا، نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا مطالبہ کیا گیا.
ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت ایوان بالا کے سربراہ کو بھجوایا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار آئین کے آرٹیکل 63 او کے تحت ڈیفالٹر ہیں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے عطاءالحق قاسمی کے فیصلے میں عدالت عظمی نے جرمانہ کیا۔
اسحاق ڈار نے ابھی تک رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی، چیئرمین سینیٹ 30 دنوں میں فیصلہ کرکے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔