مالم جبہ پر اسکیٹنگ بند(فائل فوٹو)
مالم جبہ پر اسکیٹنگ بند(فائل فوٹو)

عملہ ہراساں کرنے پر مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ بند

وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے اسکینگ ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے بندکردیا گیا۔

ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق مقامی شرپسندوں نے ریزارٹ کا بیریئر توڑا اور عملے کو ہراساں کیا، 2 سال کے دوران  یہ تیسری بار ریزارٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریزارٹ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پولیس مالم جبہ ریزارٹ کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، اس لیے  ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے بند کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او زاہد مروت کا کہنا ہےکہ ریزارٹ انتظامیہ اورمقامی لوگوں میں راستےکا تنازع ہے، علاقے  میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔