واردات کے دوران ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا گیا۔فائل فوٹو
واردات کے دوران ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا گیا۔فائل فوٹو

بینک کی کیش وین لوٹنے والے ماسٹر مائنڈ کا پتہ چل گیا

کراچی کے علاقے ٹاور میں بینک کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے والے ماسٹر مائنڈ کا پتہ چل گیا ، مفرور ملزم  ذوالفقارنے کیش وین لوٹنے کا پلان بنایا ،ملزم کے حصے میں 4 کروڑ 30 لاکھ روپے آئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مفرور ملزم ذوالفقارنے وین ڈرائیورحسین شاہ کو سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی کرایا ، رقم چوری کے لیےملزمان کی ہائی روف وین کئی روز تک کیش وین کے تعاقب میں چلتی رہی تھی، واردات کے روز ملزم حسین شاہ نے بھاری رقم دیکھ کر ساتھیوں کو مس کال کرکے سگنل دیا، رقم سے بھری 7 بڑی پیٹیاں اٹھاکر پہلوان گوٹھ منتقل کیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ ہائی روف وین ملزم ذوالفقارکےکزن کے گھر لے جائی گئی اور رقم کا بٹوارہ کیا گیا ،ملزم حنیف اللہ کو 3 کروڑ 50لاکھ،سلمان اورامین کو ڈھائی ، ڈھائی کروڑروپے ملے، چوری شدہ رقم سے 80 لاکھ روپے ملزم عابد کو ملے ،وین ڈرائیور حسین شاہ کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔