پیمرا نے اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کر دیا
پیمرا نے اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کر دیا

ٹی وی چینلزکو رات 9 بجےپاکستان کا سیاسی نقشہ دکھانے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلزکو رات 9 بجے کے خبرنامے سے قبل پاکستان کا سیاسی نقشہ دکھانے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سامنے آنے والے پیمرا کے 3 نومبرکو جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا کہ تمام نیوز چینلز(سرکاری اورنجی) کو باقاعدگی سے رات 9 بجے کا خبرنامہ نشر کرنے سے قبل دو سیکنڈ کے لیے پاکستان کا سیاسی نقشہ دکھانا ہوگا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ ”تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے لائسنس ہولڈرز (نیوز او کرنٹ افیئرز/مقامی چینلز) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا سفارشات پرعمل کریں”۔ پیمرا نے کہا کہ اس نے ٹی وی چینلز کو یہ ہدایات وزارت اطلاعات و نشریات کے 16 ستمبرکے خط کی بنیاد پر جاری کی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پیمرا کو ہدایت جاری کرنے کی اپنی وزارت کے اس عمل کو درست قرار دیا اورکہا کہ حکومت پیمرا آرڈیننس 2002ء کے سیکشن 5 کے تحت ایسا کر سکتی ہے۔