ہنزہ کے بالائی علاقےگوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیےدلہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔
اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔
دلہا کاکہنا تھا کہ یاک پر سواری کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، دلہا کا مزید کہنا تھا کہ شادی پر خوشی بھی ہو رہی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے پریشانی بھی ہے۔