فنانس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو
فنانس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو

افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئےحکومت متحرک ۔خصوصی فنڈ کی ہدایت

 

افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کی ہنگامی امداد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ افغانستان سے درآمد پھلوں پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں معاشی صورتحال بہت خراب ہے وہاں کے عوام آٹے اور چاول کیلئے در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں ،اس صورتحال کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے،کچھ روز میں افغانستان میں8 بچے صرف بھوک سے مرگئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کی ضرورت ہے،معاملے پراو آئی سی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اہم قوانین کی منظوری اور جوابات دینے کے لیے کابینہ اراکین اور پارٹی اراکین کی قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل فوڈ سکیورٹی میں سی اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں کو پر کر نے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔اجلاس میں بین الاقوامی منڈی میں گیس اور آر ایل این جی کی قیمتیں بڑھنے اور گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کا نرخ 6.5 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکر دیا گیا جبکہ ایکسپورٹ سیکٹر کے باقی یونٹس کیلئے آر ایل این جی کا نرخ 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوبرقرار رہے گا۔ قیمتوں کا اطلاق 15 نومبر2021 ء سے لیکر 31 مارچ 2022 تک ہوگا۔