اسلام اباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبرکی صبح گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اوراتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینٹرزکے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے ارکان کو آج ظہرانہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں سہ پہر 2 بجے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے، عمران خان ظہرانہ کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم مختلف قومی امور پرارکان اسمبلی اور سینٹرز کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔