نور مقدم قتل کیس۔ملزم ظاہرجعفرکو کمرے سے نکال دیا گیا

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفرنے بولنا شروع کر دیا۔کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

               
November 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو

عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران بولنے پر مرکزی ملزم ظاہرجعفرکو کمرے سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی تو مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت گرفتار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ان میں ضمانت پر رہا ظاہر جعفر کی والدہ ملزمہ عصمت آدم جی اورتھراپی ورکس کے ملازمین شامل ہیں۔

جج نے استفسارکیا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل کدھر ہیں؟ جس پر وکیل بابر حیات سمورنے جواب دیا کہ شاہ خاور سپریم کورٹ  میں مصروف ہیں آپ کارروائی شروع کردیں۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفرنے بولنا شروع کر دیا۔ فاضل جج نے حکم دیا کہ ملزم کمرہ عدالت سے باہر چلا جائے۔ عدالتی حکم پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔نیشنل فرانزک کرائم ایجنسی انچارج محمد عمران کے بیان پر جرح کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔