بوگیوں کے الٹنے سے کندیاں، ملتان سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
بوگیوں کے الٹنے سے کندیاں، ملتان سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

میانوالی: کراچی سے میانوالی جانے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث ریلوے نظام میں تعطل پیدا ہوگیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق میانوالی میں پپلاں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، مال بردار ٹرین کراچی سے داؤ خیل کوئلہ لے کر آرہی تھی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنز کمزور ہونےکی وجہ سے بوگیاں پٹڑی سے اتریں، واقعے کے بعد امدادی کرین اور عملہ کندیاں جنکشن سےروانہ کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کے الٹنے سے کندیاں، ملتان سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، ٹریک کی جلد از جلد بحالی کے لئے عملے کو فوری ہدایات جاری کی گئیں ہیں، ٹریک بحال ہونے میں 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔