کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

حکومت کے بھاگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس موخرہونےپرٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے بھاگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، فواد چوہدری ہمت کرکے سچ بولیں، ان کے نمبرپورےنہیں ہوئے،اتحادی توکیااپنےارکان بھی ووٹ دینےکوتیارنہیں تھے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اجلاس موخر کرنا حکومت کی پسپائی کی علامت ہے،ڈسکہ کا الیکشن چوری کرنے والے انتخابات کی شفافیت کی بات کرتے ہیں، حکومتی ارکان کا ای وی ایم پر اعتماد نہیں،حکومت کے اتحادیوں ںے بھی ان پر عدم اعتماد کیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر رد عمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔ تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے!