کراچی:ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا میدان میں اتریں گے ۔ پاکستانی ٹیم کیلیے دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہی ہیں جبکہ کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل کے منفرد انداز نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔
کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہولگرایک سائیڈ سے چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے آتے ہیں، ہولگر نے سردی سے بچنے کیلیے جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے، کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ آج پاکستان اورآسٹریلیا کا میچ دیکھیں گے اورآپ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گا؟۔
@GermanyinKHI Consul General Holger Ziegeler will be watching #PakvAus. Guess who he'll be rooting for?#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/gKfNIWsnwt
— Aaj News (@Aaj_Urdu) November 11, 2021
یہ کہتے ہوئے ہولگراپنی جیکٹ کی زپ کھول کر جیکٹ چاق کرتے ہیں جہاں جیکٹ کے نیچے انہوں نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے ۔جرمنی کے قونصلر جنرل کا یہ انداز پاکستانیوں کو خوب بھا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔