اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے قوم کو ایک اور بری خبر سنادی ، سردیوں کے دوران دن میں گیس صرف تین وقت میسر ہوگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حماد اظہرنے کہا کہ صبح کے ناشتے ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی تیاری کے لیے گیس ملے گی ، ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ ایل این جی پاکستان ایل این جی بورڈ کے تحت خریدی جاتی ہے ،ایک دو کارگوزکی خریداری پی ایس او بورڈ کے تحت ہوتی ہے ، بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی ، سارا عمل شفاف انداز میں بورڈ کرتا ہے ، نومبر اور دسمبر کے لیے 11 کارگوز موجود ہیں ۔