دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو
دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:قانون سازی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ جس میں انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کیلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوا، حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو بعد میں موخر کر دیا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ قانون سازی کے حوالے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی قائم کی گئی تھی، کمیٹی اپنی سفارشات نہ دے سکی، اس لئے چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی دوبارہ سے بل پر بات چیت کرے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر الیکشن ترمیمی بل کے معاملے ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اسد قیصر نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، اسپیکر آفس حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ پرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

ادھر مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے خط  کے موصول ہونے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنا چاہیے۔