اسلام آباد: نیب کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی اطلاعات منظرعام پرآنے پر مریم اونگزیب بھی میدان میں آ گئیں ،کہا کہ جتنی بار دل چاہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں ،عمران خان آٹا، چینی،بجلی،گیس،دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کراین آراودیں توکوئی مسئلہ نہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے۔