پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔ فائنل آج نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔ آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جب کہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 138 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں آسٹریلیا نے 92، نیوزی لینڈ نے 39 جیتے اور 7 میچ بے نتیجہ رہے۔