مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔فائل فوٹو
مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔فائل فوٹو

کابل میں میں مسافر بس دھماکے سے تباہ ۔ 6 افراد ہلاک

کابل: دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

طالبان کے مقامی کمانڈر نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ جس علاقے میں بس دھماکا ہوا وہاں اکثریت شیعہ آبادی کی ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ منی بس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور2 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔