اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان پرکہا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف گھناونی سازش بے نقاب ہو گئی ، سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق جج گلگت بلتستان کا مصدقہ حلف نامہ مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے،نوازشریف اور مریم نوازکی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی،سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایاجائے، سزائیں دی جائیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔