بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔فائل فوٹو
بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی:بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا، بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت  نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔