فائل فوٹو
فائل فوٹو

بغیر مشاورت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پراپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد:بغیر مشاورت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا ۔

سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپٌلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے کہنے پر اجلاس ملتوی نہیں کیا،آج اتحادی پھر ہاتھ میں آگئے تو اجلاس پھر بلایا جارہا ہے ،یہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے، یہ بیساکھیاں اب ہل چکی ہیں ،ایک طرف مشاورتی کمیٹی بنائی دوسری طرف مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے،اگر یوں اجلاس بلانا ہی تھا تو کمیٹی بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

سینیٹر وسیم شہزاد نے شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی کی طلب میں تو اپوزیشن گلی گلی پھر رہی ہے،عمران خان کو بیساکھی کی ضرورت نہیں ،ٹیکنالوجی سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ آپ دھاندلی کے ماہر ہیں ۔

ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں میں خلا کیلیے خواہش ہو سکتی ہے مگر ایسا ہوگا نہیں، فیٹف،خواتین کے حقوق سمیت بیشتر بلزہیں جن کو پاس کروانا ہے، اگر11 ماہ سے بلز پڑے ہیں توان کو پاس کروانے کیلیے سیشن ہوگا ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ اتفاق رائے کرا لیں ہمیں اعتراض نہیں ۔ سینیٹر بہرمند تنگی نے سینیٹ میں کورم کی نشاندہی کی کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ کا اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔