گیس کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا۔فائل فوٹو
گیس کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا۔فائل فوٹو

 سندھ اور بلوچستان والوں کے لیے بری خبر

سندھ اور بلوچستان والوں کے لیے سی این جی اور آر ایل این جی مہنگی کردی گئی۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے سی این جی، آرایل این جی صارفین کیلیےبری خبر آگئی۔گیس کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سے سی این جی اورآرایل این جی کی فی کلو قیمت 200روپے مقرر کر دی گئی ۔

اسٹیشن مالکان نےشہر میں  گیس کی  نئی قیمت  کا اطلاق کر دیا  ہے ۔اس سےقبل گیس کی فی کلو قیمت 180روپے کلو وصول کی جارہی تھی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا  کہنا ہے کہ سی این جی پر جی ایس ٹی کی مدمیں اضافہ کیا  گیاہے۔  پہلے 11روپے 86پیسےفی کلوگرام جی ایس ٹی لگتا تھا۔اب 21روپے 77پیسےکردیا گیا جو ناجائز ہے۔

چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور5فیصد کی جائے۔اس سے پہلے ستمبر 2021میں  گیس کی فی کلو قیمت 150سےبڑھاکر 180روپے کی گئی تھی۔