پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا سرکاری اسپتالوں میں داخلہ بند

لاہور:پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا سرکاری اسپتالوں میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ 3ہفتہ قبل پہلی ڈوز لگوانے والے اسپتالوں میں داخلہ سے قبل دوسری ڈوز لگوائیں،تیمارداری کے لیے آنے والے لواحقین بھی ویکسین کا ثبوت دکھانے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے پنجاب میں اب تک لاکھ 41 ہزار 965 افراد میں مہلک وائرس پایا جا چکا ہے ، جن میں سے 12 ہزار 980 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔