اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے، ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا ۔ پارلیمنٹ میں نمبر پورے ہیں تمام بلز پاس کرا لیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک ہی گروپ ہے اور وہ عمران خان کا ہے ، پی ٹی آئی میں شامل اور اس کے اتحادی عمران خان کے نظریے سے متفق ہیں ۔