امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔فائل فوٹو
امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔فائل فوٹو

سندھ کابینہ کا گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقررکرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ سال سندھ میں گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی۔

ملک میں 22-2021 میں گندم کی پیداوار 27.5 میٹرک ٹن ہونے کی امید ہے۔ سندھ کابینہ نے 2200 روپے فی 40 کلو گندم خریداری کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ربیع میں فاسفیٹ کھاد پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔  فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کا شیئر 21.6 فیصد بنتا ہے جس کی سبسڈی پر 5.6 بلین روپے خرچ ہوگا۔ وفاقی حکومت 1.65 بلین روپے اور سندھ حکومت 1.65 بلین کا حصہ ادا کرے گی۔

کابینہ اراکین نے کہا کہ کھاد اور دیگر زرعی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔