کراچی کے علاقے فیریئر کی حدود میں ڈاکٹروں نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرکو جنسی زیادتی سے پہلے مزاحمت پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیریئرکےعلاقے میں لیڈی ڈاکٹرسے مبینہ زیادتی کے معاملے پرابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی سے پہلے لیڈی ڈاکٹر پرہونے والے تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزاحمت پرمتاثرہ لیڈی ڈاکٹرپربدترین تشدد کیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے لیڈٰی ڈاکٹر کا بلڈ سیمپل بھی لے لیا گیا ہے۔واقعہ گزرنے کے تقریباً 2 دن بعد پولیس کو بتایا گیا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے تھانہ فریئر کی حدود میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی تھی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور قبیح فعل میں ملوث جنسی درندے کو گرفتارکرلیا تھا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ملزم کے گھر میں پیش آیا، متاثرہ لیڈی ڈاکٹرکو طبی معائنہ کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم میڈیکل رپورٹ سامنےآنےپرصورتحال واضح ہوگی۔