دسمبرکےآخری ہفتےاورجنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو
دسمبرکےآخری ہفتےاورجنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

رواں سال مکمل نصاب سے امتحان لیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم

کراچی:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رواں سال مکمل نصاب سے امتحان لیا جائے گا۔ امتحان مئی جون میں لیے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رواں سال تعلیمی نصاب مکمل کیا جائے گا۔ جب کہ امتحانات بھی رواں سال مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔ امتحانات مئی اور جون میں لیے جائیں گے، جبکہ دیگر امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اواوراے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کوشش ہے کہ ملک میں مشترکہ اکیڈمک کیلنڈر بنائیں۔ ہمارے ہاں عالمی اداروں کے مطابق بچوں کا لرننگ لیول اچھا نہیں۔ اس سلسلے میں تعلیم کا ڈیٹا جمع کرنے کیلیے ایک ادارے کی ضرورت ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، تعلیمی اداروں کو انسداد کرونا پر سہولتیں دی جارہی ہیں۔ 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کو بھی ویکسین کی سہولت دی جائے گی۔ مختلف اسکولوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔

شفقت محمود نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کو ورلڈ بینک پروگرام کے تحت 81 کروڑ کی گرانٹ دی گئی۔ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور بچوں کی بہتری کیلیے فیصلے کیے، طلبا کی تعداد میں اضافے کے ساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیے۔