چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا۔فائل فوٹو
چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا۔فائل فوٹو

قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی

 اسپیکر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رکن قادر خان مندوخیل پرایک اجلاس کیلیے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران غیر پارلیمانی رویے پر قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی، قادر خان مندوخیل پر پابندی جمعے کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ہوگی۔

اسپیک نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔

واضع رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پرقادر مندوخیل کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہوئی، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ اپنی حد میں رہیں، ورنہ معطل کر دوں گا، یہ کوئی طریقہ ہے؟۔