وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے راہ چلتے پرائز بانڈ ڈیلر سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ لیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ ڈیلر راجہ بازار سے گھرجا رہاتھا کہ مسلح ملزمان نے اس سے ڈھائی کروڑ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔